کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار کو حادثہ،3خواتین سمیت5افراد زخمی
بیلا(یو این اے )کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار حادثے کا شکار 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی سول اسپتال بیلہ میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی مہران کار تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ کاٹھوڑ کے مقام پر موڈ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد امین ولد ظفر خان نیثار خان ولد محمد امین آمنہ زوجہ نثار خان فریدہ دختر نثار خان ساہرہ دختر نثار خان شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122سینٹر ٹیارہ کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


