پسنی ، گاڑی نے موٹر سائیکل سوار3 افراد کو کچل دیا ،ایک نوجوان جاں بحق

پسنی (نامہ نگار)پسنی ، مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ایک نوجوان جاں بحق 3 زخمی پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں کو کچل دیا، حادثے میں عدید ولد اسماعیل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی موقع پر جاں بحق جبکہ حبیب، فیصل صوالی اور عارس نامی نوجوان زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو پاک عمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں