ایس بی کے امیدواران کے جائز شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ تعلیم کو سفارش کی جائیگی، کمشنر قلات

خضدار (آن لائن) محکمہ تعلیم میں ایس بی کے SBK میں منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوز اور اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کے حوالے سے قلات ڈویژن کے امیدواروں کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ شکایات کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی جانب سے شکایت کا ازالہ کرنے والے سیل کو موصول ہوئے تھے۔ کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ اور امیدوار کی موزونیت کو مد نظر رکھا جائے گا اور جائز شکایات کی ازالے کے لیے محکمہ تعلیم کو سفارش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے محکمہ کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور معذور کوٹہ اور اقلیتی کوٹے پہ میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی میرٹ پالیسی کی پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر اور قلات ڈویژن کے ضلعی افسران ڈی ای او حب ڈی ای او قلات ڈویژنل ڈائریکٹر محمد زکریا شاہوانی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں