بلیدہ سٹی پروجیکٹ ایک بڑا فراڈ ہے،جان محمد بلیدی
کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلیدہ سٹی پروجیکٹ ایک بڑا فراڈ ہے جس میں من پسند افراد کو سیاسی رشوت کے طور پر نوازا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متاثرین کے مکانات کو زبردستی گرا دیا گیا، جبکہ انتظامیہ نے سیاسی کارکنوں کو زدوکوب کیا۔ اس کے علاوہ، من پسند افراد کو جعلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے کمشنر مکران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اس فراڈ کی تحقیقات کی جا سکے۔مزید برآں، انہوں نے تربت میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی میں میرٹ کے عمل کو نظرانداز کرنے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی کمیٹی محض ایک ٹوپی ڈرامہ ثابت ہوئی، اور صوبائی وزرا نے اپنے من پسند افراد کے آرڈرز جاری کروا دیے۔سینیٹر بلیدی نے انکوائری کمیٹی کی تشکیل پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جب کمیٹی نے وزرا کی موجودگی میں سیکیورٹی کے ساتھ تحقیقات کیں، تو اس کا نتیجہ پہلے سے متوقع تھا