بلوچستان حکومت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کے خلاف آپریشن کا آغاز

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ، مستونگ، سوراب، خضدار، قلات، نوشکی، تربت اور نصیرآباد میں نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں اور منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن محکمہ ایکسائز کی سربراہی میں محکمہ کسٹمز، پولیس اور لیویز(ضلع انتظامیہ) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔آپریشن کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس آپریشن کے دوران غیر رجسٹرڈ، مشکوک اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر محکمہ ایکسائز کے پاس رکھا جائے گا جب تک ان کے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔اس مہم کا دورانیہ ایک ماہ تک رہے گا، اور بہت جلد دیگر اضلاع میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی حکام کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں