پی بی 45کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا
کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کوئٹہ کے ری پولنگ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کوئٹہ کے حوالے سے ری پو لنگ پر سماعت ہوئی ۔ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبر پختوانے سماعت کی دوران سماعت فریقین کے وکلانے بحث مکمل کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوث کر لیا ، پی بی 45 کوئٹہ کے ری پول میں پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کی کامیابی کوجے یو آئی کے عثمان پرکانی نے چیلنج کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments