دالبندین جلسہ، دفعہ 144 و انٹرنیٹ بندش کے بعد موبائل فون سروس بھی مکمل بند
دالبندین (ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں موبائل انٹرنیٹ کو بند کرنے کے بعد موبائل فون سروس کو بھی مکمل کو بند کردیا گیا ہے۔ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کے صحافیوں کے مطابق پورے ضلع چاغی میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس جمعرات کو 12 بجے کے بعد بند ہوئی تھی۔اگرچہ دالبندین اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے اسی طرح دالبندین میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائنز پر بھی رابطہ نہیں ہورہا ہے جن میں سرکاری دفاتر کے نمبر بھی شامل ہیں۔دالبندین میں جب ڈپٹی کمشنر چاغی کے گھر اور دفتر کے لینڈ لائن نمبر کے علاوہ لیویز فورس کے کنٹرول روم کے لینڈلائن نمبر پر کال کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہوپایا۔
Load/Hide Comments