جنوبی وزیرستان سے اغوا ہونے والے چاروں پولیس اہلکار بازیاب

پشاور(آئی این پی )جنوبی وزیرستان کے علاقے عمر رغزائی سے اغوا ہونے والے چاروں پولیس اہلکار چھوڑ دئیے گئے۔ ڈی پی او ارشد خان چاروں پولیس اہلکاروں کو بدھ اور جمعرات کی درمیان شب عمر رغزائی پولیس پوسٹ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان سب کچھ بھی واپس کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں