آغاز حقوق بلوچستان پیکیج ،سکالرز کا بلوچستان عدالت میں کیس داخل ،ایچ ای سی جواب دینے سے قاصر

کوئٹہ (انتخاب نیوز)آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان کے متعدد نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی سکالرشپ دی گئی تھیں،اس دوران پروجیکٹ ڈائیریکٹر دارا شکو نے بہت سے سکارلز کے سکالزشپس منسوخ کئے، اس کے جواب میں امیدواروں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کچھ ماہ قبل کیس دائر کیا ،اور کچھ پیشیاں بھی ہوئی لیکن ایچ ای سی کے وکیل نے کسی پیشی میں جواب نہیں دیا اور تاخیر سے کام لیا، ایک سکالرنے ڈیلی انتخاب سے گفتگوکرتے ہوئے یہ بات بتائی کہ پروجیکٹ ڈائیریکٹر کٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں ، ان کا جواب میں تاخیر ایک سوجا سمجھا منصوبہ ہے، وہ بخوبی سے جانتے ہیں کہ جنوری تا مارچ ہائیکورٹ پیشی کیلئے بند ہوتا ہے ، اور 2005 کا فال سیمسٹر کے داخلے بین الاقوامی جامعات میں ختم ہو جاتے ہیں، لہٰذا ان کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو حراسا کرنا اور ان کا وقت ضائع کرنا ہے، متعلقہ حکام پروجیکٹ ڈائیریکٹر دارا شکو کیخلاف نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں