ٹینکر گاڑی کے چیمبر کو ویلڈ کرنے کے دوران دھماکہ، دو مزدور جاں بحق
تربت(یو این اے )تربت کے علاقے جوسک پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک ویلڈنگ گیراج میں ٹینکر گاڑی کے چیمبر کو ویلڈ کرنے کے دوران دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، ٹینکر کے چیمبر میں ویلڈنگ کے دوران اچانک دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث دونوں مزدور بنیامین اور فہیم شدید زخمی ہو گئے اور ان کی سر پر گہری چھوٹیں آئیں، جو فوری طور پر جان لیوا ثابت ہوئیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم دونوں مزدوروں کو بچایا نہ جا سکا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔
Load/Hide Comments