گوادر، مسجد کے اندر ایک شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گوادر (یو این اے )ڈپٹی کمشنر ہاوس گوادر میں مشتبہ شخص کے داخل ہونے کی کوشش ہر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کردی، فائرنگ کرنے پر مشتبہ شخص نے مسجد میں داخل ہوکر رشتہ دار کو قتل کردیاایس ایس پی گوادر ضیا اللہ مندوخیل کے مطابق ہفتے کو ڈپٹی کمشنر ہاس میں ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی ایس ایس پی گوادر کے مطابق فائرنگ کے بعد نامعلوم شخص مسجد میں داخل ہوا اور اسپیکر پر خود کو اڑانے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کای گیا اور شہر میں ناکہ بندی کردی گئی۔ایس ایس پی ضیا اللہ مندوخیل کے مطابق مذکورہ شخص کے قریبی عزیر نے بتایا کہ یہ پاگل ہے، ملزم نے مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو قتل کردیا پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا جو بظاہر پاگل لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں