چمن میں 10لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کا افتتاح

چمن(یو این اے )چمن کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے 10 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، ڈپٹی میئر مطیع اللہ خان اچکزئی، اور دیگر افسران نے صادق کرکٹ گرانڈ میں درخت لگا کر کیا۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، فضائی آلودگی میں کمی، اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ہر فرد ایک درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے تاکہ اس منصوبے سے ماحولیاتی تحفظ اور چمن کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں