کچھی سے اغوا کئے گئے چار افراد میں سے ایک کی لاش برآمد

بولان( آئی این پی )بلوچستان کے ضلع کچھی کے گائوں خانواہ سے اغوا کئے گئے چار افراد میں سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کے مطابق نو جنوری کو کچھی کے گائوں خانواہ پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کیا اور گھروں میں گھس کر شناخت کے بعد چار افراد کو اغوا کرکے لے گئے جن میں سراج جتوئی نامی شخص کی نعش آج کچھی کے علاقے سخی تنگو سے ملی ہے، فیملی ذرائع کے مطابق نعش کی حالت سے دکھائی دیتا ہے نعش ہفتوں پرانی ہے جبکہ فیملی نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں