پسنی ،نامعلوم افراد نے چنگ چی رکشہ چلانے والے نوجوان کو قتل کر دیا
پسنی (نامہ نگار)پسنی چنگ چی رکشہ چلانے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ، نعش جڈی ہور سے برآمد ، پولیس کے مطابق طلا ولد سفر سکنہ پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 پسنی کو گزشتہ شب جڈی ہور کے مقام پر نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کے نعش پر مٹی ڈال دی جبکہ اس کے جیب میں موجود موبائل اور موٹر سائیکل جائے وقوعہ سے نہیں ملے لواحقین کے مطابق مقتول جمعرات کی شام کو گھر سے نکلا تھا اور اس کا نمبر بند جا رہا تھا جس کی نعش جمعہ کی صبح جڈی ہور سے ملی پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور مقتول کے جیب سے 7 ہزار روپے نقدی موجود تھے، اس متعلق پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور نامعلوم ملزم/ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments