ہرنائی میں عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا ممکنہ جلسہ ، تمام راستے بند
ہرنائی (نامہ نگار )ہرنائی میں آج پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیےہونے والی مرکزی جلسے کو ناکام بنانے کے لیے تمام راستے بند کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی کال پر عمران خان کے رہائی کے لیےہرنائی میں آج ہونے والے جلسےمیں شرکت کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے لیے تمام راستے بند کر دیے گئے ضلعی انتظامیہ نے ہرنائی ٹو زیارت روڈ کو ڈومیارہ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا جبکہ ہرناٸی کوٸٹہ روڈ کو چپڑ لفٹ کے مقام پر اور سپین تنگی ہرناٸی روڈ و سنجاوی ہرناٸی روڈ کو بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور جلسہ گاہ کے میں رکاوٹیں کھڑی کی گٸی ہیں جس عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے
Load/Hide Comments