گوادر ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار

گوادر: گوادر پولیس نے ایس ایس پی ضیاء مندوخیل کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔تھانہ سٹی اورماڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد عبدالقادر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ نمبر 07/2025 درج کر لیا، اسی طرح تھانہ سٹی پسنی پولیس نے ملزم محمد رفیق ولد رسول بخش کو 3000 گرام چرس سمیت گرفتار کیا اور مقدمہ نمبر 08/2025 درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔تھانہ سٹی جیونی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی میں ملزم رحمان عرف ساہی ولد علی کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ نمبر 07/2025 درج کیا، تھانہ صدر گوادر پولیس نے بھی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم ولد سلیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی اور مقدمہ نمبر 03/2025 درج کر لیا۔ اس کے علاوہ تھانہ سٹی گوادر پولیس نے ملزم عبدالرشید ولد غلام کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 20/2025 درج کیا۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انویسٹیگیشن آفیسرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ضیاء مندوخیل کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ گوادر کو منشیات سے پاک معاشرہ بنایا جا سکے، پولیس کا یہ مشن صرف گرفتاریوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں