پشین، درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی
![](https://dailyintekhab.pk/wp-content/uploads/2025/02/4b4d4785-ce66-46ce-a36b-20f3f0f80eaf.jpg)
پشین(مانیٹر نگ ڈیسک) ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ضلع پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکیج دھماکے کی وجہ بنی، اسپتال کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فورا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جہاں دھماکے کی شدت سے دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔پولیس نے زیر علاج زخمیوں کی شناخت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 زخمیوں میں حبیب احمد، زبیر احمد، عزت اللہ،عبدالقاہر، رحمت اللہ، بخت محمد اور شاہ زمان شامل ہیں۔