کوئٹہ، ریلوے اسٹیشن کو داخل ہونے والے تمام غیر روایتی راستے بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی ) محکمہ ریلویز کو تین ماہ کے بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی بہتر بنانے کا خیال آگیا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہونے والے تمام غیر روایتی راستے بند کرنے کا فیصلہ گذشتہ سال نو نومبر کو ریلوے اسٹیشن دھماکے میں تباہ ہونے والے شیڈ کی مرمت کیلئے بھی ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ سال نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ریلوے حکام نے ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے والے تمام غیر روایتی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوائنٹ روڈ ،چمن پھاٹک ،سریاب روڈ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن آنے والے کھلے راستوں اور ٹوٹی دیواروں کو بند کیا جائے گا جبکہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں دیواروں کو بلند کیا جائے گا جس پر نو لاکھ 45ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے ریلوے حکام نے گذشتہ سال نو نومبر کو ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے میں تباہ ہونے والے پلیٹ فارم شیڈ کی مرمت کیلئے بھی ٹینڈر طلب کرلیا گیا پلیٹ فارم شیڈ کی مرمت پر نو لاکھ 38ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں