نواب ثنا اللہ زہری کے صاحبزادے امیر حمزہ زہری وزیر اعلی کے مشیر برائے لوکل گورنمنٹ تعینات
کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو اپنا مشیر مقرر کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو صوبائی وزیر کا پروٹوکول اور مراعات حاصل ہوں گی۔نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا تعلق بلوچستان کے معروف سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے والد، نواب ثنا اللہ خان زہری، بلوچستان کے سابق وزیراعلی رہ چکے ہیں۔ امیر حمزہ خان زہری کی اس تقرری سے صوبے میں لوکل گورنمنٹ کے امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔اس تقرری کے بعد نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مزید مثر اور شفاف بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد پر پورا اترنے کا عہد کیا۔