کوئٹہ، ریڈ زون میں کم عمر ڈمپر ڈرائیور نے پولیس اہلکا ر کو کچل دیا، اہلکار موقع پر جاں بحق

کو ئٹہ (آ ئی این پی)صو با ئی دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میںتیز رفتار ٹرک پولیس اہلکار کو کچلتے ہوئے ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گیا پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے کم عمر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق گزشتہ شب زرغون روڈ پر تیز رفتار ٹرک پو لیس اہلکار کو کچلتے ہو ئے ریڈ وزن کے گیٹ سے جا ٹکرا یا جس کے نتیجے میں پولیس کی اسپیشل برانچ کا آپریٹر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ سولہ سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سول لائن تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں