خضدار، زیرو پوائنٹ کے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کےلئے بند
خضدار (یو این اے )خضدار کے زیرو پوائنٹ کے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا گیا ہے، جس کے باعث روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج سوراب سے دو نوجوانوں کی عد م بازیابی کیخلاف ہے ۔ نوجوانوں کا تعلق مولہ سے ہے۔مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فورالاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لئے کارروائی کریں۔ اس احتجاج کی وجہ سے خضدار اور دیگر قریبی علاقوں میں سفر کرنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور کئی گاڑیاں سڑکوں پر پھنس کر رہ گئی ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکام جلدی سے ان نوجوانوں کو بازیاب کرائیں۔
Load/Hide Comments