پشین گیس لیکج دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی

پشین (آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع پشین میں نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کا ایک اور زخمی چل بسا اس طرح حادثہ میں جاںبحق افراد کی تعداد 2ہو گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پشین با زار میں سرخاب چو ک کے قریب نجی ہسپتال میں ہو نے والے دھماکے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 4کو کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ایک زخمی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ بدھ کو مذکو رہ حادثے کا ایک اور زخمی برشور باغ سے تعلق رکھنے والے 70سالہ بخت اللہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گئے اس طرح گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں