سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر، علاج کے لیے امریکہ جائیں گے
معروف انڈین اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سجے دت کو سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
امیتابھ اور ابھیشیک کے بعد ایشوریا کو بھی کورونااداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں اور علاج کے لیے جا رہے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ سجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر ہے اور کینسر تیسرے مرحلے میں ہیں۔61 سالہ اداکار علاج کے لیے جلد ہی امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔ٹوئٹر پر صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اداکار سنجے دت کی بیماری سے متعلق ٹوئٹر پر ایک صارف راج مالی سسوڈیا نے ٹویٹ کیا کہ بابا آپ جلد صحت یاب ہوجائیں، میں آپ کا بڑا فین ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا ’خدا سے دعا ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہو کر ہمارے بیچ لوٹیں گے۔ ہم سب کی دعا آپ کو جلد ٹھیک کر دے گی، سر ہم آپ کے ساتھ ہیں، سنجو سر (بابا) آپ کے لیے بہت سارا پیار۔‘