کوئٹہ، ادویات کی مد میں کرپشن کا الزام، محکمہ بہبود آبادی کے سابق ڈائریکٹر گرفتار

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے52لاکھ روپے کی ایڈونس ادائیگی کے باوجود تین سال تک ادویات کی عدم فراہمی کے کیس میں محکمہ بہبود آبادی کے سابق ڈائریکٹرفیض اختر کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر فیض اختر نے 2022 میں مبینہ طور پر نجی فرم کے ساتھ ملی بھگت کرکے ایڈویات کی خریداری کیلئے 52لاکھ روپے کی خریداری کے لیے مکمل پیشگی ادائیگی کردی۔ تاہم فرم کی جانب سے یہ ادویات محکمے کو فراہم نہیں کی گئی ، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محکمہ پہلے ہی نجی فرم کے سی ای او محمد ایاز کو گرفتار کرچکا ہے ،ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہیکہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید گرفتار یوں کی توقع ہے ۔
Load/Hide Comments