کوئٹہ، منشیات فروش آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک ہلاک

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے نیو سبزل روڈ پر منشیات فروش آپس میں لڑ پڑے اس دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاش کوتحویل میںلیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں