محمد پناہ دینار زئی کے قاتلو ں کو دو دن میں گرفتار نہ کیا گیا تو کراچی شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کریں گے، جے اے پی

وڈھ(پ ر ) جھالاوان عوامی وڈھ کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہہ محمد پناہ دینار زئی شہید علی شیر گرگناڑی اور دفعدار منظور احمد کے واقعات میں ملوث نامزد ملزمان کو کئی دن گررنے کے باوجود انتظامیہ گرفتار نہی کررہا ہے. ترجمان نے ضلعی انتظامیہ کو مزید دو دن کا الٹی میٹم دیا ہےاگر انتظامیہ دو دن کے اندر شہید علی شیر گرگناڑی کے قتل اور دفعدار منظور پر ہونے والے قاتلانہ میں ملوث نامزد ملزمان کو گرفتار نہی کیا تو جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجاً غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں