نال، دوگاڑیوں میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی ،1 شخص جھلس کر جاں بحق

خضدار / نال (آن لائن) تحصیل نال کے علاقے صمند ایریا میں زمباد اور فرش گاڑی کے آپس میں حادثہ پیش آیا زمباد ڈرائیور موقع پر جاںبحق ہوگئے اور فرش والے گاڑی کے ڈرائیور وکلینر زخمی ہوئے ہیں زمباد ڈرائیور کی لاش کو نال سول ہسپتال منتقل کردیا گیا*۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نال کے ایریا صمند میں زمباد اورفرش گاڑی کے درمیان حادثہ ۔ حادثے میں زمباد ڈرائیور جانبحق جبکہ فرش گاڑی کے ڈرائیور کلینر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا ۔ حادثے کے وقت دونوں گاڑیو ں میں آگ لگ گئی ۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی نال حاجی احمد نواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر نال و میونسپل کمیٹی نال کے اہلکار فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں