جعفر ایکپسیریس کو کوئٹہ پہنچادیا گیا، بوگی سے دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان واقعے میں نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں پر گیولیوں کے نشانات اور بیشتر بوگیوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ بوگیوں کو مرمت اور صفائی کے بعد سفر کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ اسٹیشن لوکو شیڈ پر کھڑی جعفر اپکسپریس کی بوگی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ بوگی سے تین دستی بم برآمد کیے گئے جو بعد میں ناکارہ بنا دیے گئے۔ واضح رہے کہ مشکاف سے ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے، بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت ہوچکی، ٹرین سروس بھی جلد بحال کی جائے گی۔
Load/Hide Comments