پیکا قوانین کی تحت ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک : پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’رفتار‘ کی جانب سے سوشل اکاؤنٹس پر نامور صحافی فرحان ملک سے متعلق اطلاع دی کہ انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔رفتار کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ’گزشتہ روز ایف آئی اے حکام بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دفتر آئے اور انہوں نے ہماری ٹیم کو ہراساں کیا جب کہ ان کے پاس دورہ کرنے کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی‘۔
Load/Hide Comments