عبدالرحمن کھیتران کی غیرمہذب بات کا جواب دینا کاسی قوم اپنی ہی توہین سمجھتی ہے، عمر فاروق کاسی

مانیٹر نگ ڈیسک : نواب ارباب عمرفاروق کاسی نےاپنے ایک بیان میں عبدالرحمان کیھتران کے غیرمہذب و غیر مناسب اور جاہلانہ گفتگو کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم و قبیلے کے بارے میں غیر مناسب بات ہماری تعلیم و تربیت نہیں۔ بلوچستان میں کسی قوم و قبیلے کو کمزور سمجھنا و انکی ماں بہنوں کے بارے میں جہلانہ گفتگو کرنا۔ کسی بھی باشعور شخص کو زیب نہیں دیتا۔ بلوچستان کے تمام مشران نواب چاہیے بگٹی ، مری، مینگل، کاکڑ پشتون بلوچ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن اس احترام کو کمزوری سمجھنا اور قوم کو بے عزتی پہنچانا، کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عبدالرحمن کیھتران کی بات کا جواب دینا اور اہمیت دینا، کاسی قوم اپنی ہی توہین سمجھتی ہیں۔ رہی تاریخ کی بات ت1998-99 گورنر ہاوس آپکو یاد ہوگا۔ بس اتنی تاریخ کافی ہیں۔ جو بندہ اپنے قوم کی ماں بیٹیوں کی عزت نہیں کرتا۔ انکی عزتوں سے کھیلتا ہو۔ وہ بندہ دوسرے قوموں کی کیا عزت کرے گا۔