وفاقی حکومت نے دیگر بحرانوں کی طرح کورونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا،پیپلزپارٹی

اسلام آباد,پیپلزپارٹی نے معاون خصوصی صحت پر مبینہ طور پر ماسک سمگل کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دیگر بحرانوں کی طرح کورونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے،وزیراعظم کے ناک کے نیچے 2 کروڑ ماسک سمگل ہوئے،وزیراعظم ٹوئٹر سے اور وزرا پریس کانفرنسوں سے باہر نہیں نکلتے، کورونا وائرس نے ہیجان پربا کر رکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں،وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہئے،وفاقی حکومت ایئرپورٹس پر کورونا کی چیکنگ کا کوئی کاؤنٹر تک نہیں بنا سکے، سندھ حکومت نے ایران سے آئے زائرین کے گھر گھر جاکر ٹیسٹ کئے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دیگر بحرانوں کی طرح کورونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے،وزیراعظم کے ناک کے نیچے 2 کروڑ ماسک سمگل ہوئے، عمران خان کی نااہل حکومت نے عوام کی زندگیاں دؤ پر لگا دی ہیں،وزیراعظم ٹوئٹر سے اور وزرا پریس کانفرنسوں سے باہر نہیں نکلتے۔انہوں نے کہا کہٹڈی دل حملہ کر کے ملک کھا گئے ہمارے نیرو حکمران سوائے رہے،اب کورونا وائرس نے ہیجان پربا کر رکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں،خان صاحب قوم کو فرماتے کہ گھبرانا نہیں میں خود نگرانی کر رہا ہوں،خان صاحب قوم اس وجہ سے ہی تو گھبرائی ہوئی ہے کہ آپ نگرانی کر رہے ہیں،خان صاحب آپ ہر بحران کی ذمہ داری تو قبول کرتے ہیں مگر ملزم سامنے نہیں لاتے۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بحرانوں کی ذمہ داری قبول کرنا کافی نہیں مجرموں میں کٹہرے میں لائیں، وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہئے،وفاقی حکومت ایئرپورٹس پر کورونا کی چیکنگ کا کوئی کاؤنٹر تک نہیں بنا سکے، سندھ حکومت نے ایران سے آئے زائرین کے گھر گھر جاکر ٹیسٹ کئے، سندھ کی عوامی حکومت کورونا کے ٹیسٹ اور علاج مفت میں کر رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ٹوئٹر سے باہر نکل رہی ہے اور نہ کوئی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سونامی قوم کو لوٹنے کے ایجنڈا پر گامزن ہے،وزیر آعظم کے مشیر نے فیس ماسک اسمگلنگ کرکے سنگین جرم کیا،قوم وائرس کے شدید خطرے میں ہے مشیر صحت نے فیس ماسک اسمگلنگ کردیئے،لوگ فیس ماسک کے حصول کیلئے پریشان ہیں، عمران خان کے وزیر صحت نے ادویات کی قیمتوں میں گردن توڑاضافہ کیا تھا، عوام دشمن حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔
خبرنمبر126………… 15مارچ2020ء…………

اپنا تبصرہ بھیجیں