بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا، کورکمانڈر کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں شرکا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے استحکا م اور خوشحالی میں خلل دالنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی، بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، فورم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ہر صورت کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان میں غیر ملکی تعاون سے چلنے والی پراکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پراکسیز اور ان کے غیر ملکی سہولت کاروں کو اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔