ایران سے مکران کو بجلی فراہمی معطل

تربت ،کیسکوحکام کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی فراہمی معطل کردی گئی بجلی کی فراہمی معطلی سے مکران ڈویژن اندھیرے میں ڈوب گیا ہمسایہ ملک ایران سے 132 کلو وولٹ کی دو ٹرانسمیشن لائنز پیشن مند اور پولان جیوانی کے ذریعے بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی جس کے باعث بلوچستان کے مکران ڈویژن کے تمام گرڈ اسٹیشنز متاثر ہو گئے ہیں۔ یہ بات کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے ہفتے کی شب جاری ایک بیان میں کہی۔ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی معطلی کے نتیجے میں 132kV کے مند، تُمپ، تُربت، ہوشاب، پنجگور، جیوانی، گوادر ڈور، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پسنی اور اورماڑہ کے گرڈ اسٹیشنز مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کیسکو حکام ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جیسے ہی ایران سے بجلی کی سپلائی بحال ہو گی مکران ڈویژن میں صورت حال معمول پر آ جائے گی۔کیسکو نے ایران سے بجلی کی بندش پر مکران کے تمام صارفین سے معذرت کرتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے