مکران کوسٹل ہائی وے پر ایرانی گیس لے جانیوالا باوزر پل سے گر کر تباہ،2 افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار) پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر ایرانی گیس لیجانے والا باوزر پل سے نیچے گر کر تباہ، دو افراد زخمی۔ بدھ کی صبح گوادر سے کراچی جانیوالا گیس باوزر مکران کوسٹل ہائی وے پر سوڈ پل پر بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگیا، جس سے باوزر میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے باوزر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران مکران کوسٹل ہائی وے پر کئی گھنٹے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ باوزر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، باوزر میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک عمان ہسپتال پسنی منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں