اسرائیل نے گلوبل صمد فلوٹیلا سے 100 سے زائد رضا کاروں کو گرفتار کرلیا، سعد ایدھی بھی شامل، وڈیو پیغام جاری

کراچی (ویب ڈیسک) غزہ کے لیے امدادی مشن پر جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد رضاکاروں کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے سوشل میڈیا پر ہنگامی پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ روم میں فلوٹیلا کو سمندر میں روک لیا گیا جبکہ ایک کشتی پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ ترجمان ایدھی فاﺅنڈیشن کے مطابق غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا مشن کے دوران سعد ایدھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ شاید ہماری آخری اپڈیٹ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کو راستے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد ایدھی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے بعد صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ ادھر فیصل ایدھی نے اس معاملے پر پاکستانی اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کیا ہے تاکہ مشن میں شامل افراد کی حفاظت اور صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں