سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی عمران خان سے کوئی نہیں مل سکتا، رات کے اندھیرے میں انہیں اسپتال لے آتے ہیں، فیملی کی موجودگی میں علاج معالجہ کروایا جائے، ہم مزید اس پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان کی ملاقات پہ پابندی ہے، میں بار بار یہ گھسے پٹے فقرے استعمال کرتا ہوں، دنیا میں کہیں بھی بدترین قاتل، بدترین ڈاکو، بدترین خطرناک آدمی کی ملاقات پہ پابندی نہیں ہوتی۔ عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی نہ ان سے کوئی مل سکتا ہے، نہ وہ میڈیکل ٹیسٹ کرا سکتا ہے۔ رات کے اندھیرے میں لے آتے ہیں پمز (PIMS) ہسپتال۔ اب پمز ہسپتال کیا ہے؟ کہ جی فلانے ہسپتال، اسی اسلام آباد میں فلانے ہسپتال میں لے جایئے، وہ فلانے ڈاکٹر سے دکھلایئے۔ اس سب پہ پابندی ہے۔ اب ہم مزید اس پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیں گے جب تک عمران خان کو ان کے ذاتی مالجین اور فیملی کی موجودگی میں علاج نہیں کروایا جاتا۔


