گیس کمپنیوں نے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مانگ لیا، سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی جبکہ سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس قیمت میں 2 ہزار 443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کردیں۔ سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کرتے ہوئے گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں