خاران، کمشنر ہاﺅس کے قریب بم دھماکا،ایک شخص زخمی

خاران (نامہ نگار) خاران شہر ریڈ زون ایریا کمشنر ہاﺅس کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز 11بجے کے وقت نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو خاران ریڈ زون ایریا کمشنر ہاﺅس کے سامنے گرا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے ابتدائی علاج کیلئے ڈی ایچ کیو خاران منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں