صحبت پور، پٹ فیڈر کی بھل صفائی کرنیوالی مشینری پر مسلح افراد کی فائرنگ
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) صحبت پور کے قریب پٹ فیڈر بھل صفائی پر کام کرنے والی مشینری پر مسلح افراد کی فائرنگ ڈرائیور معجزانہ محفوظ ایکسی ویٹر مشینری کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق صحبت پور کے قریب پٹ فیڈر بھل صفائی پر کام کرنے والے ایکسی ویٹر مشینری پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح نے فائرنگ کی جس سے ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ ایکسی ویٹر مشین کو اٹھارہ گولیاں لگی جس سے مشین کو نقصان پہنچا تاہم مسلح افراد فرار ہوگئے واقع کے متعلق مقامی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


