خضدار میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار شاہراہ M8 کرخ کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگئے۔ لیویزکے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور زخمی کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق اور زخمی کا تعلق مولہ خرزان کے علاقے سے بتائے جاتے ہیں جاں بحق اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں جن کے نام محمد اسلم ولد محمد چنگولانی جاں بحق اور صدام ولد محمد چنگولانی زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں