پشین میں کارروائی کے دوران 9 مبینہ حملہ آور ہلاک، سی ٹی ڈی ترجمان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں کارروائی کے دوران 9 مبینہ حملہ آور ہلاک کردیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Load/Hide Comments


