بھارت نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفر آباد میں آبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی
لاہور (انتخاب نیوز) بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہو گئی۔ چکوٹھی کے مقام پر دریائے جہلم میں داخل ہونے والے پانی میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس سے دریا کے کنارے بسنے والے دیہات میں افراتفری مچ گئی۔ مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔
Load/Hide Comments


