فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈاﺅن

کراچی (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جزوی ہڑتال رہی اور دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ مری میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، جماعت اسلامی کی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں، مال روڈ، کینٹ مارکیٹ، بھوربن مارکیٹ، علیوٹ اور پھگواڑی سمیت تمام بازار اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔پشاور میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈاون ہڑتال کے باعث قصہ خوانی بازار، چوک یادگار، اشرف روڈ، چوک ناصر خان اور خیبر بازار میں دکانیں بند ہیں، اہم شاہراو¿ں پر چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی بند ہیں۔ کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہڑتال کی جا رہی ہے، شہر میں تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ مستونگ، قلات، خضدار اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مستونگ کے غیور مسلمانوں اور تاجر برادری کا مظلوم اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، شہر میں مکمل شٹرڈاو¿ن، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں