آر ڈی ایم سی اورچاغی میں جاری باقی پروجیکٹس سے علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہوگا، صادق سنجرانی

کوئٹہ(پ ر) سابق چیئرمین سینٹ آف پاکستان ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی سے ان کے فوکل پرسن برائے مائنز اینڈ منرلز پروجیکٹس حاجی محمد حسن نے ان کے آفس میں ملاقات کیے ملاقات میں چاغی میں جاری مائنز اینڈ منرلز پروجیکٹس کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر ایم پی اے چاغی کو بریف کیا گیا ، ایم پی اے چاغی نے آر ڈی ایم سی کی جانب سے کیے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ آر ڈی ایم سی کی ٹیکنیکل انسٹیویٹ صحت اور ایجوکیشن پر کیے گئے اقدامات کو سہراتے ہیں ۔ ایم پی اے چاغی کو ریکودک سے متحصل علاقوں سے بچوں کو دیے گئے اسکالرشپس سے متعلق آگاہ کیا جس کو ایم پی اے صاحب نے سہرا ہا انہوں نے کہا کہ اس سکالرشپ پروگرام کو پوری ضلع تک وسعت دیا جائے جس سے پورا ڈسٹرکٹ کے بچے مستفید ہو انہوں نے کہا کہ ہم ہر اچھے اقدام کو سہراتے ہیں اور ایسے ہر چیز کو سپورٹ کریں گے جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہو انہوں نے کہا کہ آر ڈی ایم سی اور باقی جاری پروجیکٹس سے علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہوگا۔