ہرنائی،گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،4 زخمی

ہرنائی: ہرنائی و زیارت کے درمیان مشہور پکنک پوائنٹ ڈومیارہ کے علاقے میں بوستان سے آنے والے افراد کی گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی گیری کھائی میں گہرگئی جس کے نتیجے میں بوستان کلی قاسم سے تعلق رکھنے تین افراد محمد زمان، نصراللہ، ندیم جان بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو دیگر لوگ جوکہ وہ پکنک کیلئے ڈومیارہ آئے تھے اپنے گاڑیوں میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیازخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر زیارت مہراللہ بادینی ضلعی ہیڈکوار سول ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ان کے ہمراہ ڈی ایچ او بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں