گرین پاکستان منصوبے کے تحت 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔ اس وقت چولستان میں بننے والی نہر کا مسئلہ ہے جس پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے، پہلے سے موجود فارمولے کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوا ہے، مذاکرات شروع ہو چکے ہیں تو میں پورے دعوے سے کہتا ہوں کہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ معین وٹو نے کہا کہ نہروں کے مسئلے کو مل جل کر حل کر لیں گے، پانی کی تقسیم کے طے شدہ فارمولے کے تحت کی جائے گی، کسی صوبے کا پانی نہیں لیا جائے گا، نیلم جہلم منصوبے کی بندش سے سالانہ 42 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments


