نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں اموات 2 ہوگئیں، 23 شدید زخمی کراچی منتقل کردیے گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی، 70 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شخص آج دم توڑ گیا۔ حادثے کے 70 زخمیوں میں سے 46 زخمی کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 23 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، کراچی لائے گئے 17 زخمی لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 6 زخمی پٹیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا اور حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں