شمال مشرقی چین کے ریستوران میں آتشزدگی، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمال مشرقی چین میں ایک ریستوران میں آتش زدگی کے واقعے میں 22 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ آگ لیاو¿ننگ صوبے کے لیاو¿یانگ شہر کے ایک رہائشی علاقے میں واقع ایک ریستوران میں لگی، سی سی ٹی وی کی رپورٹ مزید کہا گیا کہ ’ اس واقعے میں 22 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی صدر نے ’ زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے، مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مناسب انتظامات اور ان کی مدد کرنے، آگ لگنے کی وجہ کا فوری تعین اور قانون کے مطابق جوابدہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments


