شامی صدر نوجوان، پرکشش، جنگجواور بہت مضبوط آدمی ہے، ٹرمپ
مانیٹر نگ ڈیسک : امریکی صدر ٹرمپ نے شامی صدر سے متعلق کہا ہے کہ وہ نوجوان ، پرکشش ، جنگجواوربہت مضبوط آدمی ہےواضح رہے کہ ٹرمپ نے شام کو ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی۔ابراہیم معاہدہ 2020ء میں یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ کیے تھےامریکی صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر الشراء نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں ترک صدر طیب اردوان نے فون کے ذریعے شمولیت کی تھی۔شامی صدر نے اسرائیل کے ساتھ 1974ء کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Load/Hide Comments


