اسرائیل سے معاہدہ، بحرین کے فرمانروا کی عرب امارات کو مبارکباد

بوظہبی ۛمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات سے متعلق سمجھوتے کے اعلان پر عالمی اور علاقائی سطح پر اس اقدام کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسی آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کیساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امارات اور اسرائیل میں امن معاہدہ خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔بحرینی فرمانروا نے امارات اسرائیل معاہدے کو جرات مندانہ اور خطے میں تاریخی امن کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاہدے خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں